the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی۔ ان دنوں پاکستان میں ایک نیلی آنکھوں والا چائے والا انٹرنیٹ پر ہاٹ ٹاپک بنا ہوا ہے۔ اس چائے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور صرف پاکستانی ہی نہیں، بلکہ ہندوستانی لڑکیاں بھی اس ہاٹ چائے والے کو لے کر اپنی دیوانگی ظاہر کر رہی ہیں۔ یہ چائے والا اتنا مشہور ہو گیا ہے کہ امریکی ویب سائٹ بجفيڈ جیسی مقبول ویب سائٹوں نے بھی اس پر اسٹوری کور کی۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق، ایک مقامی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں ارشد خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں گزشتہ 25 سالوں سے رہ رہا ہے اور کچھ ماہ پہلے چائے کی اس دکان پر کام کرنے لگا ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتا ہے کہ ٹویٹر اور انسٹاگرام کیا ہیں، تو اس نے کہا کہ اسے ان کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
پاکستانی فوٹو گرافر ضیا علی نے اس چائے والے کی تصویریں کیمرے میں قید کر لی تھیں۔ انہوں نے جب چائے والے کی تصویر انسٹاگرام پر ڈالیں تو وہ وائرل ہو گئیں اور یہ ہاٹ چائے والا کے نام سے پہچانا جانے لگا۔
پاکستان میں اس چائے والے کو لے کر سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے طرح طرح کے ردعمل آ رہے ہیں۔ لڑکیاں اسےسپرماڈل بتا رہی ہیں۔ بتا دیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کا یہ چائے والا



اچانک ٹوئٹر پر موسٹ ٹرینڈنگ ٹاپک بن گیا ہے۔ لڑکیاں اسے سپرماڈل بتا رہی ہیں اور فیشن ایجنسیز سے اسے ماڈل کے طور پر ہائر کرنے کا مشورہ تک دے رہی ہیں۔
ارشد خان نامی یہ شخص اسلام آباد کے سنڈے بازار (پشاور چوک) پر چائے کی دکان پر کام کرتا ہے۔ اس کے لک پر خواتین خوب ریجھ رہی ہیں۔
سترہ بھائی بہنوں والا ارشد اس بات سے انتہائی خوش ہوا کہ وہ محض ایک دن میں مشہور ہو گیا ہے۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا، وہ اپنی مقبولیت سے خوش تو ہے لیکن اسے بہت چڑھ ہوتی ہے جب لوگ اس کے کام کے وقت ارد گرد آکر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس کی تصویر کھینچنے لگتے ہیں کیونکہ یہ وقت اس کے کام کرنے کا ہوتا ہے۔
ارشد نے کہا کہ لوگ اب تک اس کی سینکڑوں تصویر لے چکے ہیں۔ بتا دیں کہ کچھ لوگوں میں ارشد کو سامنے سے دیکھنے کی اتنی 'بیتابی' تھی کہ وہ اس سے ملنے اسلام آباد بھی پہنچ گئے۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستانی لڑکیوں میں بھی اس چائے والے کے تئیں زبردست دیوانگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس چائے والے کو لے کر ٹوئٹر پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی لڑکیاں، جو اب تک پاکستانی ایکٹر فواد خان پر فدا تھیں، اب اس چائے والے کو ہندوستان تک بلانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.